شانگلہ(مانند نیوز ) ضلع شانگلہ میں وکلاء کو اپنے مقدمات تک آن لائن رسائی کے لئے آن لائن کیس لاء ڈائری کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام کیسز اور وکلاء کا ڈیٹا بھی ؔآن لائن کردیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شانگلہ ممریز خان خلیل کی ہدایت پر اس ضمن میں تمام انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور تمام وکلاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنے ضروری کوائف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے آفس میں جمع کریں ممریز خان خلیل کے مطابق اس نظام سے وکلاء کو اپنے کیسز تک آسانی سے رسائی مل جائے گی اور وہ کسی بھی وقت اپنے کیس کا سٹیٹس چیک کرسکے گے اس کے ساتھ ساتھ پہلے دارلقضاء اور پھر پشاور ہائیکورٹ میں بھی وکیلوں کے لئے آن لائن کیس ڈائری کا اغاز کردیا گیا تھا اور ضلع شانگلہ تیسرا ضلع ہے جہاں پر اس کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وکلا کو تمام سہولیات بروقت فراہم کئے جائیں تاکہ سائلین بھی اپنے کیسز اور وکیلوں سے متعلق آن لائن معلومات حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ضروری اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور جیسے ہی وکیلوں سے مطلوبہ کوائف فراہم کردیئے جاتے ہیں تو اس نظام کو فعال کردیا جائے گا جس سے وکلاء کو پرانے طریقہ کار کے نسبت بہت سے سہولیات مل جائیں گی.