شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ میں یونیورسٹی آف شانگلہ کی بحالی کے بعد مستقل طور پر تعینات پہلے وائس چانسلر نے اپنے عہدے کا چار سنبھالیا۔مختلف تعلیمی حلقوں کی جانب سے نئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ کی تعیناتی اور چارج سنبھالنے کے بعد مبارکباد نیک خواہشات اور شانگلہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی ذاتی اور پروفیشنل کوششوں جاری رکھنے کی امید ظاہر کر دی۔یونیورسٹی آف شانگلہ کے قیام سے شانگلہ میں اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو اسانی اور نئے ڈیپارٹمنٹس کھلنے کے مواقع ملنے کے ساتھ ساتھ ہوں شانگلہ کی لوگوں کو روزگار میسر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف شانگلہ کے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، یونیورسٹی سٹاف اور طلباء کی جانب سے وائس چانسلر کا والہانہ استقبال کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر سردار خان، ایک ممتاز ماحولیاتی سائنسدان اور علمی رہنما، کو یونیورسٹی آف شانگلہ کا نیا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔ علمی معیار، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ان کی بے مثال خدمات اور وژنری قیادت انہیں ممتاز بناتی ہیں۔ڈاکٹر سردار خان نے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں، جہاں ان کی قیادت میں جامعہ میں علمی اصلاحات، تحقیقی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے اہم اقدامات اٹھائے گئے۔ ان کی کاوشوں کے باعث کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو قومی سطح پر تعلیمی شناخت حاصل ہوئی۔ماحولیاتی سائنس کے شعبے میں ان کے 170 سے زائد تحقیقی مضامین، بین الاقوامی تعاون، اور ایم فل و پی ایچ ڈی طلباء کی کامیاب نگرانی نے انہیں ایک بین الاقوامی سطح کا محقق اور استاد تسلیم کروایا۔ ان کی خدمات کو حکومت پاکستان کی جانب سے 2024 میں تمغہ امتیاز، پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے 2019 میں گولڈ میڈل، اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی فہرست میں دنیا کے سرفہرست 2 فیصد سائنسدانوں میں شمولیت جیسے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ان کی تعیناتی یونیورسٹی آف شانگلہ کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے جو علمی ترقی، تحقیقی اختراعات اور ادارہ جاتی بہتری کی نوید لاتی ہے۔عوامی حلقوں کی جانب سے ان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ علاقائی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔