پبی (مانند نیوز) نوشہرہ ٹریفک وارڈنز پولیس کی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کے آغاز سے قبل مالکان کو 07یوم کی وارننگ جاری کی ہے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وڑن اور آر پی او مردان نجیب الرحمن کی ہدایات پر، ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید کی نگرانی میں ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، کالے شیشوں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جرائم پیشہ عناصر اکثر و بیشتر کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہیں جو کہ نہ صرف قانون شکنی کا باعث بنتی ہیں بلکہ جرائم میں استعمال ہونے کے خدشات بھی بڑھا دیتی ہیں۔ ان سے شناخت میں دشواری، عوامی تحفظ کو خطرہ درپیش ہوتا ہے قانون سب کے لیے برابر ہے خلاف ورزی کی صورت میں چالان، گاڑی بندش اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قیام امن عوامی تعاون کی بدولت ہی ممکن ہے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کروانا اور کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کرنا ہمارا محب الوطن ہونے کا ثبوت دیتا ہے کیونکہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے پرعزم ہے،عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے