پبی (مانند نیوز) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نوشہرہ میڈم مدیحہ خان کی زیر نگرانی کھلی کچہری برائے خواتین آرمر کالونی کمیونٹی ہال میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II نوشہرہ میڈم مدیحہ خان کی زیر نگرانی کھلی کچہری برائے خواتین آرمر کالونی کمیونٹی ہال میں منعقد ہوااس موقع پر ضلعی لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان و نمائندے, چیئرپرسن ایزورا انڈیپینڈنٹ وویمن اور سوسائٹی کی خواتین نے شرکت کی خواتین نے اپنے مسائل اور تجاویز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے سامنے پیش کئے۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔انھوں نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں اس موقع پر خواتین نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے