کوہاٹ (مانند نیوز)کوہاٹ ڈویژن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بجٹ 26-2025 میں تیل و گیس رائلٹی کیلئے علیحدہ بجٹ ہیڈ قائم کرنے کے فیصلے کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا ایک انقلابی اور دور اندیشانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ محض ایک مالیاتی نہیں بلکہ یہ کوہاٹ ڈویژن کے عوام کے حقوق اور قربانیوں کا عملی اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے ہمارے وسائل نے پورے خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب تیل و گیس رائلٹی کے الگ ہیڈ کے ذریعے تیل و گیس پیدا کرنے والے اضلاع کو ان کا جائز حق ملنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا یہ بڑا اقدام شفافیت، منصفانہ تقسیم اور اس سرزمین کی ترقی کے دروازے کھولے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس تاریخ ساز فیصلے پر وہ سردار علی امین گنڈاپور کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے