ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان ڈسٹرکٹ پروفارمنس کے حوالے سے ضلعی محکمہ جات افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں محکمہ جات کیکا رکردگی کا جائزہ لیا گیا، مسائل کی نشان دہی کی گئی اور مسائل کے حل، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد گوہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ ازکیٰ فاطمہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسرار احمد، چیف ایگزیکٹو آفیسرواسا انجینئر ریحان یوسف،ڈی ای او میل ایبٹ آباد، ڈی ای او فیمیل، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ایم او لوئر تناول، ٹی ایم او حویلیاں، ٹی ایم او لورہ اور دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔