پشاور (مانند نیوز)لائیو سٹاک و پولٹری ایسوسی ایشن کی سیکرٹری لائیو سٹاک محمد طاہر اورکزئی سے اہم ملاقات۔پولٹری سیکٹر کی قیادت صوبائی صدر راج ولی خان مہمند نے کی جبکہ لائیو سٹاک سیکٹر کی قیادت صوبائی صدر محمد آصف خان اعوآن نے کی۔۔لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی جانوروں کی منہ کھر بیماری کا ویکسین کا پلانٹ لگانے کا مطالبہ۔ پولٹری کنٹرول شیڈز اور بریڈرز کا قیام خیبر پختونخواہ کی ضرورت ہے۔ اربوں روپے کی ویکسین امپورٹ کر چکے ہیں بیماری کنٹرول نہیں ہو رہی۔ 10 ارب میں اپنا پلانٹ لگا کر قریبی ممالک کو ویکسین ایکسپورٹ بھی کی جا سکیں گی۔ جس کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ خیبر پختون خواہ دودھ گوشت مرغی انڈہ اور ڈیری پروڈکٹس کے لحاظ سے خود کفیل صوبہ بن جائے گا۔پشاور میں سالانہ لائیو سٹاک، پولٹری، زراعت، فشریز ایکسپو منعقد کرنے کا فیصلہ۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں لائیو سٹاک سیکٹر کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ افتتاح چیف منسٹر سردار علی امین خان گنڈاپور کریں گے جبکہ اختتام صوبائی وزیر لائیو سٹاک،فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا فضل حکیم خان یوسفزئی کریں گے۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیز شریک ہوں گی۔ فارمرز، زمینداروں کو آگاہی فراہم کی جائے گی۔راج ولی خان مہمند صدر پولٹری کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخوا و چیف آرگنائزر وقاص علی، ان باکس پاکستان و محمد آصف خان اعوآن، صوبائی صدر لائیو سٹاک کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا و لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس محمد طاہر اورکزئ سیکرٹری لائیو سٹاک، فشریز اینڈ کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے آفس میں منعقد ہوا،زیر اشتراک لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا ڈویژن میں ڈیری فارمنگ کے لیے بہترین موسم و مواقع موجود ہیں۔ اس طرح ہر قسم کے تازہ پھل، ڈیری پراڈکٹس، پولٹری پراڈکٹس ،ویکسینس اور جدید مشینری کی کمپنیوں کو فوکس کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹراؤٹ مچھلی اور دیگر مچھلی فارم سوات کا خاص حصہ ہیں۔ ٹراؤٹ فارمنگ اور دیگر فش فارمنگ میں مزید بہتری کرنی ہوگی۔ محمد آصف خان اعوآن نے کہا کہ ایکسپو کا بنیادی مقصد صوبہ خیبر پختونخوا کو دودھ، گوشت، تازہ سبزی اور پھل، مچھلی،مرغی، انڈے اور دیگر قدرتی چیزوں میں خود کفیل بنانا ہے۔ صوبائی حکومت کے تعاون سے ہم انشاءاللہ کامیاب ہوں گے۔ پولٹری کوآپریٹیو سوسائٹی خیبر پختونخوا و لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخوا اور وقاص علی۔ چیف اورگنائزر، ان باکس پاکستان کے تعاون سے صوبائی حکومت کی نگرانی میں ایکسپو کا انعقاد ممکن بنائے گی۔محمد آصف خان اعوآن نے مزید کہا کہ ایکسپو کی تاریخ کا اعلان صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپو میں یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے