شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے علاقے ہاشم خیل ڈاب گاؤں کے جنگل میں لگی اگ بجھانے میں میاں بیوی جھلس کرجان بحق،جنگل میں لگی اگ ان کے گھر کی طرف تھی جسے وہ روکنے کی کوشش کررہے تھے۔کماچ کاڑیگا کے جنگلات میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے جنگل کے قریب ایک گھر جو کہ آگ کے لپیٹ میں آگیا تھا گھر کے مالک حکیم زادہ ولد عبد الودود اور اس کی زوجہ حاجیرون دونوں آگ بجھاتے ہوئے جھلس کر جان بحق ہوگئے۔ضلع شانگلہ کی تحصیل مارتونگ، یوسی نصرت خیل کے علاقے ہاشم خیل ڈاب گاؤں میں جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش کے دوران میاں بیوی کی المناک اموات پرمختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس۔ حکیم زادہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جو اُن کی جرات، ایثار اور علاقے سے بے لوث محبت کا ثبوت ہے۔ بدقسمتی سے وہ آگ کی لپیٹ میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے