اسلام آباد (مانند نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کے خلاف فتح جشن مناتے ہوئے بھارتی طیارے رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی۔ ان مناطر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگاتے اور چائے پیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 9 مئی تک ہونے والے معرکہ حق کی کامیابی پر گورنر ہاؤس کراچی میں حال ہی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا گیا۔

اس تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

آج شام گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا

اس موقع پر گورنر سندھ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ہم تو جشن منارہے ہیں تمہارا ہاں صف ماتم کیوں ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مودی ہم تو جنگ جیت کر آتشبازی کر رہے ہیں تمہارے ہاں اتنا سناٹا کیوں ہے؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے