اسلام آباد (مانند نیوز)آذربائیجان انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور صحافی احمد شاہدوف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

احمد شاہدوف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارت کی جانب سے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں تاریخ اچھی طرح پڑھنی چاہیے! یہ قوم دباؤ کے سامنے کب جُھکی ہے؟

اُنہوں نے لکھا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے منصفانہ مقصد میں ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کوئی بھی سیاسی خطرہ اس مؤقف کو تبدیل نہیں کر سکتا!

آذربائیجانی صحافی نے لکھا کہ بھارتی سیاحتی کمپنیاں بائیکاٹ اور معاشی دباؤ کا مطالبہ کر سکتی ہیں لیکن باکو نے پہلے ہی بہت واضح جواب دے دیا ہے کہ ہم اپنے منصفانہ مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے!

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس
اُنہوں نے مزید لکھا کہ آذربائیجان نے ذاتی فائدے کے لیے کبھی کسی بھائی کو دھوکہ نہیں دیا۔

احمد شاہدوف نے لکھا کہ ہماری دوستی کوئی کاروبار نہیں ہے بلکہ اس کی ایک قدر ہے۔ ہر بائیکاٹ ہمیں مزید مضبوط بناتا ہے۔

پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ، چین، آذربائیجان کیخلاف بائیکاٹ مہم

اُنہوں نے لکھا کہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جو ناصرف اپنی معیشت بلکہ اپنی سیاسی آزادی کی بھی حفاظت کرتی ہے!

آذربائیجانی صحافی نے لکھا کہ ہمارے اس مؤقف پر شاید سیاح کم آئیں، شاید چاول کی چند کھیپیں رک جائیں لیکن عزت اور بھائی چارہ دائمی ہے!

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر ماضی میں پاکستان ہمارے ساتھ نہ کھڑا ہوتا تو آج ہم اپنا ہی سامنا نہ کر پاتے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے