وانا (مانند نیوز) جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیف الرحمن طیب نے کہا کہ جشن کے اس موقع پر ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیانِ وزیرستان کے لیے دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔ جس طرح افواجِ پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا، اُسی جذبے اور احساسِ فرض کے ساتھ قبائلی اضلاع، بالخصوص وزیرستان میں بھی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت یا کسی بھی بیرونی طاقت کے مقابلے میں پاکستان کا دفاع ہر پاکستانی کا اخلاقی، آئینی اور قومی فرض ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وزیرستان میں قتل و غارت، بھتہ خوری اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ ہم ان تمام مسائل کے خلاف ہر محاذ پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور وزیرستان کے حقوق کے لیے صفِ اول میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ چاہے صف بندی پاکستان کی اندرونی پالیسیوں کے خلاف ہو یا کسی ادارے کی جانب سے کیے گئے ظلم کے خلاف، ہم وزیرستان کے لیے ہر میدان میں کھڑے رہیں گے۔ وزیرستان ہمارے لیے صرف ایک علاقہ نہیں بلکہ ہمارے گھر کے اندر پرسنل روم کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیف الرحمن طیب نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے اندر موجود دوہری پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ قبائلی عوام کے شناختی کارڈز کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ دوسرے پاکستانی شہریوں کے برابر سلوک کیا جائے۔ آج دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان سرحد پار کارروائی کی صلاحیت رکھتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ وہی طاقت قبائلی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام میں ناکام کیوں ہے؟ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متحدہ سیاسی امن پاسیون کی پیش کردہ قراردادوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اور فوری اقدامات کیے جائیں۔ عوام اور ان کے نمائندوں کو ساتھ لے کر ایک واضح امن روڈ میپ ترتیب دیا جائے۔ ہمارا گلہ یہی ہے کہ،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے