پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس کا 03رکنی راہزن گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی گروہ کا سرغنہ،کارندے سمیت گرفتاراسلحہ کی نوک پر چھینی گئی 05 موٹر سائیکلیں،04 موبائل فونز اور نقد رقم 50ہزار روپے برآمد کیے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،انکشافات متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق:۔مسمی شہاب مراد خان ولد شاہ مراد خان ساکن خان شیر گڑھی نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ ساتھی کے موٹر سائیکل ڈلوانے پٹرول پمپ جارہے تھے کہ بمقام زرعلی خان قلعہ امان کوٹ پہلے سیموجود 03 ملزمان نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک کر مجھ سے موبائل فون اور موٹر سائیکل،رباب جبکہ ساتھی سے بھی موبائیل چھین کر فرار ہوئے،رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ضلعی پولیس سربراہ عبدالرشید نے عدنان اعظم خان ایس ڈی پی او پبی سرکل کی سربراہی میں طاہر احمدایس ایچ او تھانہ پبی،داور خان ASI/IOکو ٹاسک حوالہ کیاٹیم نے سمندر گڑھی کو حراست میں لیکرسرسری انٹاروگیٹ کیا جس نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے دیگرشریک جرم ساتھیوں کے نام حارث ولد رفیق ساکن خدریزی،فرحان ولد نذیر ساکن خدریزی کے نام اگل دئیے۔شریک جرم حارث کو بھی گرفتار کیاگیا،نشاندھی پر چھینی گئی موٹر سائیکل،موبائل فونز،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیاگیا اسی طرح گرفتار ملزمان نے مذید وقوعات کا اعتراف جرم کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندھی پر مذید 4موٹر سائیکلیں اور نقد رقم 50 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ملزمان کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری جلد متوقع ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے