اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میلا آج پھر سے سجنے کو تیار ہے۔

پاک بھارت جنگ کے باعث معطل ہونے والی پی ایس ایل کی ٹائٹل جنگ 9 روز کے وقفے کے بعد آج پھر سے شروع ہوگی۔

راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز اور پشاور زلمی رات 8 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کے دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے