بٹ خیلہ (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ،بھارت اسرائیل مردہ باد غزہ ملین مارچ میں ملاکنڈ ڈویژن کے لاکھوں افراد شرکت کریں،پل چوکی انٹرچینج پر 18مئی اتوار کے دن ہونے والےبھارت اسرائیل کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں،ملاکنڈ ڈویژن کے عوام،تاجر، وکلاء، نوجوان اور سول سوسائٹی ایک شام غزہ کے نام میں شرکت کرکے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں، پل چوکی میں غزہ ملین مارچ سے موٹر وے یا جی ٹی روڈ پر ٹریفک متاثر نہیں ہوگی، پارٹی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ ٹریفک پلان تیار کیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبر پختونخوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان نے مرکز اسلامی پل چوکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نائب امیر سید بختیار اور جنرل سیکرٹری حلیم باچا،سیکرٹری اطلاعات انجینئر یعقوب الرحمن سمیت دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایماپر اسرائیل نے بچوں، خواتین اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ایسے موقع پر خلیجی ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین کے زذریعے شرمناک طریقے سے استقبال اور بیس بلین ڈالر کی کاروبار ی معاہدوں پر دستخط غزہ کے مسلمانوں کے سودا کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل، بھارت اور امریکی گٹھ جوڑ واضح ہوگئی ہے، بھارتی حملہ کے جواب میں پاک فوج کے دلیرانہ کاروائی سے پورے قوم میں یکجہتی پیدا ہونے کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان اور پاک فوج کا امیج بڑھ چکا ہے اس موقع پر اگر صرف پاکستان کے عوام نے مشترکہ طور پر غزہ مسلمانوں کے لئے اواز اٹھائی تو اس کا اثر پورے اسلامی ممالک پر پڑیگا، انہوں نے کہا کہ پل چوکی میں منعقدہ ہونے والے ایک شام غزہ کے نام سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے