اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا جواب جلد آنے کا امکان ہے۔

سردار یوسف کا کہنا ہے کہ امید ہے سعودی حکومت باقی رہ جانے والے 65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت دے دے گی۔

باقی رہ جانے والے 65 ہزار حاجیوں کیلئے سعودی حکومت سے بات کی ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور

اُنہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت اجازت دے تو ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ملنے والا حج کوٹہ ایک لاکھ 89 ہزار کا تھا جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد پرائیویٹ کوٹہ تھا اور حج کے لیے اپلائی کرنے کی تاریخ 14 فروری تھی۔

سعودی حکومت کی جانب سے اب تک ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی حاجیوں کو حج کے لیے اجازت مل گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے