اسلام آباد (مانند نیوز)سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار فلسطینی مرد و خواتین کو ذاتی خرچ پر حج کروانے کا اعلان کردیا، حجاج کے فریضۂ حج کی ادائیگی کےلیے ہدایات جاری کردیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

65 ہزار عازمین کو حج کی اجازت کیلئے لکھے خط کا جواب جلد آنے کا امکان

یہ میزبانی خادم الحرمین الشریفین کے مہمان پروگرام کا حصہ ہے، جس کی نگرانی سعودی وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کر رہی ہے۔

سعودی وزارت نے بتایا کہ وہ ان مہمانوں کے لیے حج کے تمام انتظامات کی جامع منصوبہ بندی کر چکی ہے تاکہ ان کی عبادات کو آسان اور سہل بنایا جا سکے، فلسطینی عازمین کو ان کے وطن سے روانگی سے لے کر واپسی تک تمام تر سفری، رہائشی اور عبادتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

یہ اقدام ناصرف فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار ہے بلکہ عالمِ اسلام کو یکجہتی کا پیغام بھی دیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے