اسلام آباد (مانند نیوز)قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔

قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا

اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔

ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔

اُنہوں نے بتایا کہ اسپن غر کے جنگلات میں 18 مئی کو رات 8 بجے آگ لگی تھی، آگ کے ماحول اور معیشت پر اثرات کا جلد جامع جائزہ لیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے