اسلام آباد (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا۔
جج کی تبدیلی کے باعث کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا جبکہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج حاکم بکھر کل فیصلہ سنائیں گے۔
مراد سعید ہرجانہ کیس، احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئے
واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
علم میں رہے کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر سکھر ملتان موٹروے میں مبینہ کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔