اسلام آباد (مانند نیوز)ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں۔

پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں جھلسا دینے والی گرمی کا اسپیل جاری ہے۔

اس سے پہلے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے