بریکوٹ (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے ریسکیو 1122 سوات کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو اس دوران مجموعی طور پر 6775 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 232 کالز حقیقی ایمرجنسی نوعیت کی تھیں۔ ان ایمرجنسیز میں 193 میڈیکل، 26 روڈ ٹریفک حادثات، 7 آگ لگنے، 2 گولی لگنے یا تشدد، 2 ڈوبنے، 2 متفرق (ریکوری) اور 2 کیسز ایسے تھے جن میں مریض موقع پر ہی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ان ایمرجنسیز کے دوران مجموعی طور پر 252 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں سے 239 کو ہسپتال منتقل جبکہ 13 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی ہیلتھ ایمبولینس سروس کے ذریعے 79 مریضوں کو منتقل کیا گیا، جن میں سے 76 مریضوں کو ضلع سوات کے اندر مختلف اسپتالوں جبکہ 03 مریضوں کو دوسرے اضلاع کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس ہفتے کے دوران کورونا مشتبہ، عمارت یا دیوار گرنے، لینڈ سلائیڈنگ، سلنڈر دھماکہ، واٹر ریسکیو، سیلاب یا پروٹوکول نوعیت کی کوئی ایمرجنسی رپورٹ نہیں ہوئی۔ موصول شدہ کالز میں سے 2888 معلوماتی یا منقطع شدہ جبکہ 3655 فیک یا ڈسٹربنگ کالز تھیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان نے ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو ہر ایمرجنسی کی صورت میں بروقت اور معیاری ریسکیو سروس فراہم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے