باجوڑ (مانند نیوز)تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ڈی۔ائی۔ جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں منشیات کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی مہم (Anti Narcotics Week) کامیابی کیساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج سرکل ڈی ایس پی شیر بہادر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سالارزئی عبد الرزاق اور ایڈیشنل ایس ایچ او ظاہر شاہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے دوران ناکہ بندی اہم کارروائی کرکے ایک مشکوک گاڑی فیلڈر کے تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے ٹوٹل 17000 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔ منشیات سمگلرز مسمیان فقیر جان اور عتیق الرحمن کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا۔ جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس۔ایچ۔او عبد الرزاق اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور انہیں جرائم کے روک تھام اور منشیات کیخلاف جاری اپریشن کو مذید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے