لوئر دیر (مانند نیوز)وزیراعلی عوامی ایجنڈے کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فہیم اللہ نے ڈرگ انسپکٹر سلیم رحمان کے ہمراہ تیمرگرہ بازار میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران کوالیفائیڈ پرسنز، نارکاٹکس ڈرگ رجسٹرڈ اور میڈیسن ایکسپائری چیک کیاگیا۔ جن میڈیکل سٹورز کے مذکورہ کرائٹیریاز میں کمی/ فرق پائی گئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ متعدد میڈیکل سٹورزکو سیل کر دیاگیا۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام میڈیکل سٹورز اپنے پاس کوالیفائیڈ پرسنز، نارکوٹکس ڈرگ رجسٹرڈ رکھیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔بصورت دیگرآپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر دیر لیویز نفری بھی موجود تھے۔ اے اے سی ریونیو نے تمام میڈیکل سٹورز سے غیر رجسٹر ڈمیڈیسن کے خاتمے کے حوالے سے ڈرگ انسپکٹر کی موجودگی میں تیمرگرہ میڈیکل سٹور کے صدر کے ساتھ ایک میٹنگ بھی 21 مئی کو صبح 10 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ آگے کا لائے عمل طے ہو سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے