پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد نے پبی بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بازار میں موجود مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی کہہ کسی قسم کی گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی بھی دکان پر زائد قیمتیں وصول کرنے، غیر معیاری یا ناقص اشیاءفروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی بلا امتیاز کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ عوام کو معیاری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے