شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ بیلے بابا میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی شورہ کے رکن، بزرگ سیاستدان اور معروف سماجی رہنماء حاجی ڈاکٹر زمین گل کی یاد میں ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے بھائی محمد روشن کو ان کا سیاسی جانشین قرار دیتے ہوئے ان کا خاندان کا مشر مقرر کر دیا۔منعقدہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماؤں سمیت ضلعی تنظیم، تحصیل تنظیمون سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سرگرم رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم حاجی زمین گل کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مرحوم حاجی زمین گل کی رہائش گاہ بیلے بابا میں منعقدہ تقریب میں ان کے بھائی محمد روشن کو ان کا سیاسی جانشین قرار دیتے ہوئے ان کو ان کا خاندان کا مشر مقرر کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حاجی زمین گل کی سیاسی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کے شانگلہ اور پھر بلخصوص غوربند کے چار یونین کونسلوں پیر آباد، الپوری اور ملک خیل کیلئے کیے جانے والے اقدامات اج بھی لوگ سراتے ہیں اور انتہائی کم وسائل میں انہوں نے انتہائی ایمانداری اور جان پیشانی کے ساتھ یہاں کی عوام کی خدمت کی اور اخری دم تک کرتے رہیں وہ اس علاقے سے جو آج تین کونسلوں پر مشتمل ہیں کہ رکن اسمبلی رہیں اور اس وقت مخصوص فنڈ زاور اختیارات میں نہ صرف ترقیاتی منصوبے کیے بلکہ لوگوں کو سرکاری نوکریاں بھی دی جو ایک بڑا ریکارڈ ہے مرحوم زمین گل کی سیاسی کریئر پیپلز پارٹی سے شروع ہوئی آفتاب شیرپاؤ کے ساتھ چار دہائیوں تک رہے ہیں اور آخرعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اپنی خدمت جاری رکھی۔ منعقدہ تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان،مرحوم ڈاکٹر حاجی زمین گل کے بھائی محمد روشن،عوامی نیشنل پارٹی ضلع شانگلہ کے صدر محمد اعظم خان،معروف قانون دان بیرسٹر سلطانی روم،شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کیو ڈبلیو پی کے چیئرمین شاہ سعود خان ایڈوکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل الپوری کے جنرل سیکرٹری انور علی غوربندی،عوامی نیشنل پارٹی کے سہیل شہزاد ایڈوکیٹ، سلطان سکندر خان ایڈوکیٹ، ماسٹرمحمد حنیف،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جاوید خان،سماجی رہنما فضل واحد، خلیل الرحمن،جان روخان، ظفر خان،علی باش خان ودیگر نے تعزیتی ریفرنس میں اپنے خطاب میں مرحوم کو زبردست الفاظ میں سراہا ان کی سیاسی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ان کے بھائی محمد روشن کو ان کے خاندان کا جانشین اور نیا سرپرست مقرر ہونے پر مبارکباد دی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرحوم حاجی ڈاکٹر زمین گل کی بلنددرجات کیلئے دعا کی گئی۔تقریب میں حاجی ڈاکٹر زمین گل کے بھائی محمد روشن کو عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار حاجی شاہ فاروق خان نے پگڑی پہنائی اور ان کو ان کے پارٹی کی مکمل سپورٹ کا یقین دہانی کروائی جبکہ دیگر مقامی اور سیاسی رہنماؤں نے بھی محمد روشن کو حاجی زمین گل کی طرح علاقے کی خدمت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد روشن نے تمام ائے ہوئے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اج ان کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ حاجی زمین گل نے اپنی سیاسی زندگی میں بے پناہ دوست بنائے ہیں اور اج ان کی کمی محسوس اس لیے نہیں ہو رہی ہے کہ ان کے تمام دوست اور ان کے چاہنے والے اس پروگرام میں شریک ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے