اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے "لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔

تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی، اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو جاتی۔

بھارت: شادی میں دھوکا، 22 سالہ نوجوان کا دلہن کی ماں سے نکاح

یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب وشنو شرما نامی شخص نے 3 مئی کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔

اس نے بتایا کہ اس نے شادی کروانے والے ایجنٹس سُنيتا اور پپو مینا کو 2 لاکھ روپے دیے، شادی 20 اپریل کو کورٹ میں ہوئی مگر انورادھا 2 مئی کو گھر کا سارا قیمتی سامان لے کر غائب ہوگئی۔

انورادھا ماضی میں اترپردیش کے مہاراج گنج کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی، شوہر سے گھریلو جھگڑے کے بعد وہ بھوپال منتقل ہوئی، جہاں اس نے شادی فراڈ گینگ میں شمولیت اختیار کی، یہ گروہ واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصاویر بھیج کر مردوں کو پھنساتا اور ان سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتا تھا۔

تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ وشنو شرما سے فراڈ کے بعد انورادھا نے بھوپال میں گبّار نامی شخص سے بھی شادی کی اور اس سے بھی 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اس فراڈ میں کئی اور افراد بھی ملوث ہیں اور تمام ملزمان کا تعلق بھوپال کے مختلف علاقوں سے ہے۔

پولیس نے ایک کانسٹیبل کو فرضی دلہا بنا کر ایجنٹوں سے رابطہ کروایا، جیسے ہی انورادھا کی تصویر شیئر کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

اس کیس نے بھارت بھر میں ڈیجیٹل میرج فراڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشرتی دباؤ میں شادی کے خواہش مند افراد کے استحصال پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔

پولیس کا ماننا ہے کہ اس گروہ نے ملک بھر میں کئی افراد کو دھوکا دیا اور مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے