اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا ہے کہ محکمہ دفاع ’طیارے میں سیکیورٹی اور مشن سے متعلق ضروری تکنیکی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کرے گا‘ جس میں سیکیورٹی اپ گریڈز، حساس مواصلاتی نظام اور میزائل حملوں سے بچاؤ کی صلاحیت جیسے عوامل شامل کرنا ہوں گے، جن پر بھاری لاگت آ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اپنے دورۂ مشرق وسطیٰ سے قبل امریکی صدر ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند ہوگئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے