اسلام آباد (مانند نیوز)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

پشاور میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کے دن سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا، پاکستان نے بھارت کے 5 دھماکوں کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے۔

ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نواز

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں آج شام یوم تکبیر کےحوالے سے عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ دنیا کو کشمیر کی سرزمین سے پیغام جانا چاہیے، پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی قوت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، پاک فضائیہ اور بحریہ نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملادیا، عسکری قیادت نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت سے ہم نے جنگ جیتی اور مودی کے غرور کو خاک میں ملایا، پوری قوم جنگ کے دوران افوج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے