اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس ہے، یہ غیرمتوقع نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری یے گئے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پانی جیسے معاہداتی وسائل کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں سے انحراف ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان تھا کہ ایسی قیادت جو عالمی احترام چاہتی ہو، پہلے اپنی زبان اور ضمیر کا جائزہ لے، موجودہ بھارتی حکومت کے نظریاتی حامی نفرت انگیزی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنا چکے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیان پر پاکستان کا شدید ردعمل

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، انتخابی مہم کے دوران جنگجو بیانات امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست کو رد کریں اور باوقار، باہمی تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف بڑھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے