پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات، جنگلی حیات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ ہی ترقی کا زینہ ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور نظام تعلیم میں بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے بغیر نہ رہے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو بروقت سکول میں داخل کریں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے حلقہ نیابت ہریانکوٹ تحصیل درگئی میں 18 ملین رویے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شہباز خان، محکمہ تعلیم کے افسران، علاقہ عمائدین، ناظمین اور مقامی لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکول کی تعمیر سے اب یہاں کی بچیوں کو گھر کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات میسر ہوگی، تعلیم کا شعبہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی حصہ اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صوبے میں نئے سکولوں کی تعمیر اور موجودہ سکولوں میں اضافی سہولیات کی فراہمی پر حکومت خطیر رقم خرچ کررہی ہے،پیر مصور خان نے لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ ماں ہی تعلیم یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے اس لیے والدین اپنی بچیوں کو بھی تعلیم کے زیور سے روشناس کرائیں، معاون خصوصی پیر مصور خان نے تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بھی معاشرہ یا ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، ترقی یافتہ ممالک نے تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل عبور کی ہیں۔ انھوں نے صوبے میں تعلیم کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے