اسلام آباد (مانند نیوز)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔

عمران خان کا وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کرانے سے انکار

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا، عمران خان نے وکلاء کی غیر موجودگی میں پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جیل عملہ بانی پی ٹی آئی کو سیل میں بلانے کےلیے گیا لیکن وہ نہیں آئے تھے۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی آصف جاوید نے کی جبکہ ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم اور پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے