ہنگو (مانند نیوز)ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں یوم تکبیر کی تقاریب، افواج پاکستان، ریاستی اداروں اور ایٹمی سائنس دانوں کو خراج تحسین، 28 مئی ہمیں غیرت ،حمیت اور خود داری کا درس دیتا ہے، بحیثیت قوم اجتماعی کردار اور خودداری کا پیغام دیتا ہے 28 مئی کو پاکستان کے وزیراعظم نے دنیا کے دباؤ کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھ کر ایٹمی دھماکے کیے،ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے تمام اضلاع کی طرح ضلع ہنگو اور قبائلی ضلع اور کزئی میں بھی یوم تکبیر کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ہنگو میں مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کی قیادت میں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو نے پرچم کشائی کی جبکہ لیوی فورس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی قیادت میں یوم تکبیر ریلی کا بھی انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سجاد حسین، اے سی اسفند یار خالد، مختلف محکموں کے افسران، نمائندگان ،سئنیر صحافی طارق محمود مغل ،سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی کے نمائندگان، ٹریڈ یونین کے رہنما اور بیکر اینڈ سویٹس کے صدر ملک سیدا خان شنواری ،سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پاکستان، افواج پاکستان ،ریاستی اداروں، خیبر پختون خواہ پولیس اور فرنٹیئر کور کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے اس موقع پر کہا کہ 28 مئی ہماری غیرت، حمیت اور خودداری کا دن ہے یہ وہ دن ہے جس دن پاکستان نے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج ریاستی ادارے اس وقت کی سیاسی لیڈرشپ اور مایا ناز سائنس دانوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جس کی امت مسلمہ کو اشد ضرورت تھی اس موقع پر پاکستان کے حق میں خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہنگو کے علاقے سروزئی میں مسلم لیگ نون کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی صدر الحاج فرید مفکر، ضلعی جنرل سیکرٹری سید جمال اورکزئی، مسلم لیگ نون صوبائی کونسل کے ممبر حیات وزیر بنگش اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے دنیا کے پریشر اور ہر قسم کے لالچ کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھا اور ایٹمی دھماکے کر کے ساری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کی حکومت بھی غیرت مند ہے اور قوم بھی غیرت مند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار، ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جس پر عالم اسلام فخر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نے ترقی کی اور اب میاں شہباز شریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں تقریب میں میاں نواز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی