ہنگو(مانند نیوز)یوم تکبیر پاکستان کی سالمیت اور ناقابل تسخیر دفاع کا اعلان ہے ،افواج پاکستان اور اور سیاسی جماعتوں نے ایٹمی پروگرام کو مشکل حالات میں بھی جاری رکھا ،پاکستان کے ایٹمی اثا ثے ذوالفقار علی بھٹو شہید ،میاں محمد نواز شریف، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کوششوں کا ثمر ہیں، ازادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں، پاکستان جاریت نہیں چاہتا لیکن جاریت کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا عبدالجلیل ،سینیر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی اور دیگر نے اڈا مسجد ہنگو سے یوم تکبیر کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیکرز اینڈ سویٹ ضلع ہنگو کے صدر ملک سید خان شنواری نے اس ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے بھر پور شرکت کی،ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد اور ریاستی ادارے زندہ باد کے فلک بوس نعرے لگاتے ہوئے کلمہ چوک کا رخ کیا ۔جہاں مولانا عبدالجلیل، سینئر صحافیوں طارق محمود مغل، اسرار احمد اورکزئی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثا ثے امت مسلمہ کے ایٹمی اثاثے ہیں۔ پاکستان کی بدولت اسلامی ممالک اپنے اپ کو محفوظ سمجھتے ہیں سینئر صحافی طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور میاں نواز شریف سب نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو دنیا کے دباؤ کے باوجود جاری رکھا اور 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ذمہ دار ملک ہیں لیکن اپنے دفاع کے لیے ہر قسم کے اقدامات کا بھی حق رکھتے ہیں۔ طارق محمود مغل نے کہا کہ ازادی سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں اور ایٹمی اثاثے ہماری ازادی کے ضامن ہیں ان ملکوں سے پوچھیں جو غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لیے خون کے نزرانے دے رہے ہیں۔ اس لیے اپ اپنے وطن سے محبت کریں اور حب الوطنی کو پروموٹ کریں ۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی کو دنیا نے ہر قسم کا لالچ دیا،دھمکیاں دیں مگر وزیر اعظم نواز شریف نے کسی کی بھی پروا نہ کی اور پاکستان کو ناقابل تسخیر قلعہ بننے کا اعلان دھماکوں سے کیا۔سینیئر صحافی اصرار احمد اورکزئی نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے قوم کو محفوظ بنانے کے لیے ہے ہم کسی قسم کی جارحیت نہیں رکھتے لیکن دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتے ہیں ریلی کے شرکا نے پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور عظم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کے لیے پاکستان کا ہر شہری تن من دھن کی قربانی دینے کے لیے پرعزم اور تیار ہے۔