اسلام آباد (مانند نیوز)بنگلا دیش میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے ہوئے ہیں۔ڈھاکا سے خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے موجودہ حکومت سے فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس جاپان کے دورے پر ہیں۔بنگلادیش: محمد یونس کی عبوری سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی بنگلا دیش میں گزشتہ سال مظاہروں کے بعد اس وقت کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلادیش میں ڈاکٹر محمد یونس نے اگست 2024ء میں عبوری سربراہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔خالدہ ضیاء کی بنگلادیشن نیشنل پارٹی نے رواں سال دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر یونس پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن جون 2026ء میں ہوں گے۔ بنگلا دیش کے آرمی چیف نے بھی دسمبر میں الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے