ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں یومِ تکبیر (28 مئی) پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد شہباز خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللّٰہ کی زیر نگرانی پیڈو پبلک سکول، ملاکنڈ-3 درگئی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقاریر کے ذریعے یومِ تکبیر کی اہمیت، قومی سلامتی اور ایٹمی طاقت کے پس منظر پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر درگئی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی کی قیادت میں ایک واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ واک کا مقصد عوام میں قومی خودمختاری، حب الوطنی اور ایٹمی طاقت کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ واک کے اختتام پر قائدین نے اپنے خطابات میں کہا کہ یومِ تکبیر ہمارے قومی وقار اور دفاعی صلاحیت کی علامت ہے۔ 28 مئی یومِ تکبیر کے طور پر اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت ہے۔ 28 مئی 1998 کو کیے گئے کامیاب ایٹمی تجربات نے پاکستان کو نہ صرف دنیا کی ساتویں بلکہ اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے