لوئر دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات، ہمایون خان نے تحصیل ادینزئی کے علاقے گل آباد میں زیر تعمیر ریسکیو 1122 سٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹیشن پر جاری تعمیراتی کام کا بغور معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ہمایون خان نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام الناس کو بروقت ریسکیو خدمات مہیا کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 عوامی خدمت کا ایک اہم ادارہ ہے جو ہنگامی صورتحال میں قیمتی جانیں بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، اس لیے اس سٹیشن کا جلد مکمل ہونا علاقے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے