لوئر چترال (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئرچترال عبد السلام کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پرایوننگ ریویواجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران اورمحکمہ صحت کے آفسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے دوران تیسرے روز کے اختتام پرپولیو ٹیمز کی کارکردگی، جاری ویکسینیشن، مانیٹرنگ درپیش مسائل اوردیگرامورکاجائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکوجاری پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ٹیمز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، ایریا کوریج اورتمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے حوالے سیہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے بچوں کی ویکسینیشن، کوالٹی کی بہتری، ڈیٹا کی کوالٹی اورٹرانسفرکینظام میں بہتری، فنگرمارکنگ، ڈور مارکنگ اوروالدین کی جانب سے تعاون یقینی بنانے پرزور دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ اور پولیس کے آفسران کو ٹیمز کی ریگولرمانیٹرنگ اور ضلع بھر کیتمام بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی کی۔