وانا (مانند نیوز) گزشتہ روز فائرنگ کے ایک اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او محمود خان وزیر (ساکن گنگی خیل) کی نمازِ جنازہ پولیس لائن وانا میں ادا کی گئی۔نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد طاہر خان، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خان خیل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پیر خالد، اسسٹنٹ کمشنر وانا، قبائلی مشران اور پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر کمانڈنٹ ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس محمد طاہر خان نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمود خان ایک بہادر اور فرض شناس افسر تھے۔ اُن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان نے کہا کہ شہید محمود خان کی شہادت علاقے کے امن دشمن عناصر کے خلاف ہماری جدوجہد کو مزید تقویت دے گی۔ ضلعی انتظامیہ ہر طرح سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانخیل نے کہا کہ ایڈیشنل ایس ایچ او محمود خان کی شہادت ہمارے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ایک باصلاحیت اور بہادر افسر تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے تحفظ کو مقدم رکھا۔ اُن کے قاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس موقع پر کمانڈنٹ، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شہید کی میت پر پھولوں کے چادر چڑھائی اور اجتماعی دعا میں شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔