شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل نے مختلف قسم کے چھوٹے تنازعات خوش اسلوبی سے اورفریقین کی ر ضامندی سے حل کردئیں،ڈی ارسی کے قیام اوراب تک کی جانے والی فیصلوں سے محکمہ پولیس اورعدلیہ پر چھوٹے نوعیت کے مقدمات کابوجھ کم ہوا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل شانگلہ کے چیئرمین بحر الدین ریٹائر ڈ ایس پی نے ڈی ارسی کے جائزہ رپورٹ بتاتے ہوئیں کہی۔بحرالدین خان نے کہا کہ شانگلہ کے ڈی ار سی کے ممبران کی کارکردگی قابل تعریف ہیں ممبران DRC مختلف قسم کے چھوٹے تنازعات خوش اصلوبی سے اورفریقین کو ضامندی سے حل کررہے ہیں جو احسن اقدام ہیں۔ خیبر پختو نخواہ میں صدیوں سے جاری روایات اور رسم رواج کو مد نظر رکھتے ہوئے DRC مراکزقائم کئے گئے ہیں جن کے ذریعے انصاف کے طلب گار افرادوں کی تنازعات،مقدمات اوردیگرمعملات انتہائی خوش اسلوبی سے حل کی جارہی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مختلف قسم کے تنازعات، شکایتیں وغیرہ جو بھی پیش آ تے ہیں لہذا ایسے مقدمات کوڈی ار سی سے رجوع کریں۔کیونکہ DRC کے ممبران میں اکثرمختلف محکموں کے ریٹائرڈ آفسران شامل ہیں وہ تجربہ کار نمائندے ہیں -DRC کی وجہ سے 30 فیصد بوجھ پولیس اور عدالتوں پر کم ہوا ہیں اور یہاں پرا ٓنے والے مقدمات حل ہوچکے ہیں جس سے بڑی خون خرابے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔ بحرالدین خان نے ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل شانگلہ کے ممبران کو بھی وقتا فوقتا ہدایات جاری کی ہے کہ وہ عوام کے خدمت کیلئے دن رات کوشش تیز کریں،عوام کی خدمت میں عبادت ہے اسلئے DRC بغیر معاوضہ اپنا کام خوش اسلوبی سے کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اس نے موجودہ DPO شاہ حسن خان ضلع شانگلہ کے دیگر پولیس سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کہ ڈی پی او ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل کے ساتھ پر قسم کی تعاون کر رہے ہیں جس کی بدولت ڈی ارسی ضلع شانگلہ نہایت کامیابی سے چل رہی ہیں۔ ڈی ار سی میں ایک سفیدکا غذ پر تحریر شدہ شکایت پر باآسانی سے غور ہو سکتا ہیں۔ DRC وہ فیصلے حل ہوتے ہیں وہ ہمیشہ کیلئے کارآمد ہوتے ہیں کیونکہ دونوں فریقین کے رضا مندی سے معاملہ حل ہو کر ا س میں کوئی رنجش وغیرہ باقی نہیں رہتی اسلئے عوام ڈسٹرکٹ ریزلوشن کونسل پرمکمل اعتمادرکتی ہیں اوریہ کونسل بھی عوام سے اس فورم سے مستفیدہونے کا موقع فراہم کررہی ہیں۔۔