باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی زیر صدارت ضلع کے کیٹیگریز-ڈی آؤٹ سورسڈ ہسپتالوں (نواگئی، ماموند اور پشت) کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او باجوڑ کے نمائندے، ٹی سی پی پراجیکٹ کے نمائندگان، اسٹینو عبد الجبار خان اور مذکورہ تینوں ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔ تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی پریزنٹیشنز کے ذریعے ہسپتالوں کی کارکردگی، دستیاب سہولیات، درپیش مسائل اور بہتری کے امکانات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام نکات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے ہسپتالوں کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ایمرجنسی سروسز کی بہتری، عملے کی حاضری، اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا تاکہ دور افتادہ علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات بروقت میسر آ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے