باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر ضلعی سطح پر مؤثر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسماعیل، ایس پی انوسٹی گیشن باجوڑ پولیس نوید اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز خار و ناواگئی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل، صفائی کے خصوصی انتظامات،ہسپتالوں میں ایمرجنسی سٹاف و ادویات کی دستیابی، ریسکیو 1122 کی تیاری، راغگان اور تلی ڈیمز پر عید کے دوران ممکنہ عوامی رش کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات مکمل کرنے اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عید سے قبل اور دورانِ عید شہریوں کو محفوظ، صاف ستھرا اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری تیاریاں بروقت مکمل کی جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے