ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمان نے ضلع ملاکنڈ میں 30، 31 مئی اور یکم جون کو اساتذہ بھرتی کیلئے ایٹا ٹیسٹ کے انعقاد کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے امتحانی ہالوں کے قریب 200 میٹرز کے احاطے میں پرنٹنگ، فوٹو کاپی کرنے، نقل کیلئے پاکٹ گائیڈز کی خرید وفرخت، عوامی اجتماع، فوٹو کاپی کرنیوالے مشینوں کو چلانے اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کرکے پابندی لگادی ہے۔ اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیاگیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188 پی سی سی کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔