پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت عیدالاضحی کی تیاریوں کے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر مال مویشی منڈیوں میں صفائی ستھرائی, سیکورٹی, ٹریفک منیجمنٹ, الائشوں کو ٹھکانے لگانیاور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی فراہمی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بحث کیا گیاعید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ سمیت, ٹی ایم ایز, ریسکیو, لائیو سٹاک کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے جبکہ صفائی ستھرائی کیلئے ٹی ایم ایز اورلوکل گورنمنٹ کو ڈیلی ویجز ملازمین کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات دیئے گئے عید الاضحی کے موقع پر ہوائی فائرنگ, پٹاخوں, کھلونانما بم اور ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے ضلعی پولیس کو موئثر حکمت عملی یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے گئے عید الاضحی کے موقع پر تمام بڑے ہسپتالوں اور بی ایچ یوز سمیت دیگر ہیلتھ مراکز میں ڈاکٹروں,پیرامیڈیکس اور ایمرجسنی ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے لوکل اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ میں کرایہ ناموں پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس,محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل خصوصی ٹیمز تشکیل دیئے گئے ہیں مال مویشی منڈیوں, اہم چوراہوں اور بازاروں میں ٹریفک وارڈنز, ٹی ایم ایز, موٹروے پولیس اورضلعی انتظامیہ کے اہلکاران پر مشتمل خصوصی پلان تشکیل دیاگیا ہے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر میں دریاؤں,ندی نالیوں اور سمال ڈیمز میں نہانے اور کشتیاں چلانے پر دفعہ 144کے تحت 10دنوں کیلئے پابندی عائد کردی گئی عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور الائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹی ایم ایز اور محکمہ بلدیات کے اہلکاروں پر مشتمل ویلج کونسل کی سطح پر ٹیمز تشکیل دیئے گئے ہیں مال مویشی منڈیوں میں کانگو وائر س سے بچاؤں کیلئے جملہ منڈیوں کی داخلہ پوائنٹس پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیمیں قربانی کیلئے لائے جانیوالے جانوروں پر سپرے کروائیں گے اور اس کے علاوہ دیگر صوبوں اور اضلاع سے آنیوالے جانوروں کیلئے بھی سپرے پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں عید الاضحی سے پہلے اور عید کے دنوں میں غیرقانونی پارکنگ کیخلاف موئثر کاروائی یقینی بنایا جائیگاعید الاضحی کے موقع پر شہریوں اور اداروں کے درمیان موثر کوارڈینیشن کیلئے ڈپٹی کمشنرآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔عوام الناس 09239220098اور 09239220099پر رابطہ کرسکتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے