ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں ”بنیان المرصوص” کے عنوان سے تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام درگئی سپورٹس گراؤنڈ میں ”بنیان المرصوص” کے عنوان سے تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں دس مختلف کھیل شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈحامد الرحمٰن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین اور شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھتے ہیں اور ان کے جسمانی و ذہنی صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں بلکہ ان میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قیادت کی صلاحیتیں بھی اجاگر کرتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے تسلسل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے