لوئر دیر (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے ھدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) دیر لوئر بشیر خان کے زیر صدارت عیدالضحی پلان کے حوالے سے اجلاس منعقد ھوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی بشیر خان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائے۔ ہسپتالوں کے انچارج ڈاکٹرز اور ہیلتھ سٹاف کی ڈیوٹیاں یقینی بنائی جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنرز / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز پبلک پارکس کا معائنہ کریں اور تمام جھولوں، اور بچوں کی سیر وتفریح کے تمام ٹولز کے فٹنس چیک کریں۔ اس کے علاوہ پبلک پارکس کے منیجرز /سٹاف کو خصوصی ہدایات جاری کریں کہ بچوں اور پارک میں آنے والے نوجوانوں کی حفاظت یقینی بنائے۔ ٹریفک پولیس عیدگاہوں، پبلک پارکس کے ساتھ خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیں۔ عید کے دنوں میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 عید کے دنوں میں دیر پائین کے تمام ہسپتالوں اور سب ڈویژن میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ شہریوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کیا جائے۔ پولیس تمام عوامی مقامات، مساجد، عیدگاہوں کی سیکورٹی یقینی بنائے اور سیکورٹی پلان ترتیب دیں۔ آتشی کھلونے فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تمام ٹی۔ ایم۔اوز بازاروں، گلی محلوں ہسپتالوں، عیدگاہوں اور سیاحتی مقامات میں خصوصی صفائی مہم چلائیں گے۔ سیاحوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائے۔انہوں نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کو آنے والے سیاحوں کو جنگلات کی تحفظ کے لئے گائیڈ لائینز جاری کریں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشیرخان نے تمام ٹی ایم ایز کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور جانوروں کی آلائشوں کو مختص کردہ مقامات پر تلف کریں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو عید کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں کے پوائنٹس نامزد کرنے کی ہدایات کی اورکانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو عیدالاضحٰی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عوام الناس کو ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکے۔عید کے دنوں میں سٹاف کی روٹیشنل ڈیوٹیاں لگائے جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے