وانا (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) جنوبی وزیرستان کے ضلعی صدر ضیاء الحق وزیر نے پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے، وہ محض دکھاوا ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جیل بھرو تحریک کا نعرہ بلند ہوا، تو خیبرپختونخوا کے عوام نے اسے ایک انقلابی، نظریاتی اور عوامی حقوق کی جنگ سمجھ کر اس کا بھرپور ساتھ دیا۔ کارکنوں نے قربانیاں دیں، گرفتاریاں برداشت کیں اور ہر محاذ پر پارٹی کا دفاع کیا۔ مگر افسوس کہ آج وہی تحریک اقتدار کی ہوس میں جیب بھرو تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اب عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات اور مالی مفاد پرستی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ضیاء الحق وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا جو کبھی ترقی، امن اور خودداری کی پہچان تھا، آج بدانتظامی، کرپشن اور سیاسی انتشار کی لپیٹ میں ہے۔ عوام کو روزگار، صحت، تعلیم اور تحفظ جیسی بنیادی سہولیات سے محروم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی ادارے سیاسی مداخلت کے باعث غیر مؤثر ہو چکے ہیں، جبکہ وسائل پر مخصوص افراد کا قبضہ ہے۔ یہ صورتِ حال محض ناتجربہ کاری کا نتیجہ نہیں، بلکہ بدنیتی، اقرباپروری اور منظم لوٹ مار کا ثبوت ہے، اور اس افسوسناک عمل میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت براہ راست شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی نظریاتی کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، مگر قیادت عوامی وسائل کو ذاتی جاگیر سمجھ کر استعمال کر رہی ہے۔ کارکنوں کو جذباتی نعروں، فرضی سازشوں اور غیر حقیقی بیانیوں میں الجھا کر اصل حقائق سے دور رکھا جا رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے