اسلام آباد (مانند نیوز)انتہا پسند بھارتی حکومت نے ممبئی میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی۔

ممبئی کے پولیس کمشنر دیون بھارتی نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ممبئی میں مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے گئے ہیں جس کے بعد اب یہ شہر لاؤڈ اسپیکرز سے آزاد ہے۔

دیون بھارتی نے مزید بتایا کہ ہم نے شہر بھر میں مذہبی مقامات سے لگ بھگ 1 ہزار 500 لاؤڈ اسپیکرز ہٹا دیے ہیں اور پولیس اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ ایسے لاؤڈ اسپیکر دوبارہ نہ لگائے جائیں۔

بھارتی گلوکارہ کا اذان کیلئے لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کا مطالبہ

ممبئی کے پولیس کمشنر نے بتایا کہ لاؤڈ اسپکرز پر پابندی عائد ہونے کے بعد اب صرف مذہبی تہواروں کے دوران لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کی عارضی اجازت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ کارروائی رواں سال جنوری میں بمبئی ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے۔

بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو کسی بھی مذہب کا لازمی حصہ نہیں سمجھا جاتا۔ عدالت نے یہ حکم نامہ 2 ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز کی درخواست پر جاری کیا تھا۔

بھارت میں حجاب کے بعد اذان سے بھی روکا جانے لگا

ہاؤسنگ ایسوسی ایشنز نے علاقے میں موجود مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کے استعمال کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں یہ مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اذان سمیت دیگر مذہبی مقاصد کے لیے لاؤڈ اسپیکرز کا استعمال شور کا باعث بنتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے