سخاکوٹ (مانند نیوز) مالک کی جانب سے دکانوں کے چھتوں پر پانی چھوڑنے اور دکانداروں کوبے جا تنگ کرنے کے خلاف متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ۔احتجاجی مظاہرہ جس کی قیادت صدر حمید خان لالا، جنرل سیکرٹری علی رحمان، چیئرمین حاجی نواب، کاشف خان بدرشی، حمیداللہ، عبدالوہاب ودیگر کر رہے تھے نے سخاکوٹ بازار میں چکر لگا کر واپسی پر بس سٹاف پر جلسہ کی شکل اختیار کی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین صدر حمید خان لالا، جنرل سیکرٹری علی رحمان، چیئرمین حاجی نواب، کاشف خان بدرشی، حمید اللہ اور متاثرہ دکاندار عبدالوہاب نے کہا کہ مارکیٹ مالک زاہدخان دکانداروں کوبے جاتنگ کر نے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں حالانکہ ہم نے پیشگی بھی دی ہے اور کرایہ بھی دے رہے ہیں مگر اس کے باوجود وہ ہمیں بے دخل کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے استعمال کر رہے ہے حالانکہ ان کیساتھ چودہ دکانداروں کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ ہمیں منظور ہوگا۔ مارکیٹ کی چھت پرپانی چھوڑنے سے دکاندار کے اندر پڑا ہوا سامان کو پانی سے جو نقصان پہنچا ہے اس نقصان کاازلہ مالک سے لیا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ مالکان دکانداروں کوبے جاتنگ نہ کریں ہم مالکان کے جبری فیصلے نہیں مانتے۔ مارکیٹ میں جب کوئی دکاندار اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے تومالک ان کیلئے مختلف بہانے بنا کر انکو بے دخل کرنے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ اس میں دکاندار کی سہالہ سال محنت شامل ہوتی ہے۔مقررین نے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان اور پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ سیف الرحمان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے بروقت ایکشن لیکر اور اس مسئلہ کے حل میں کمیٹی مقرر کی ہے جو اپس میں مل بیٹھ کر ہونے والے نقصان کاتخمینہ لگا کر مالک سے وصول کیا جائے گا۔اخر میں سینئر صحافی ولایت خان باچہ کے اچانک انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا گیا اور انکے مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔