ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، حامد الرحمٰن کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے ضلع بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ تحصیل بٹ خیلہ میں آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ اور تحصیل درگئی میں آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر درگئی نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) ملاکنڈ نے مجموعی طور پر آپریشن کی نگرانی کی۔ کارروائی کے دوران دریائے سوات، نہروں اور دیگر آبی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا، تاکہ عوام کو ممکنہ سیلابی خطرات سے بچایا جا سکے۔ آپریشن میں درجنوں غیر قانونی دکانیں، بل بورڈز اور دیگر تعمیرات مسمار کی گئیں، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا کہ آئندہ دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں پر تجاوزات سے گریز کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ تجاوزات کی نشاندہی اور آپریشن میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے