چترال (مانند نیوز)دریائے چترال اور دروش میں غیر قانونی تیراکی/نہانے پر کاروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال کی ہدایت پر علاقے میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت غیر قانونی تیراکی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے چترال لیویز اور پولیس کے ہمراہ دروش کے مختلف مقامات پر دریا، نالوں اور تالابوں کا معائنہ کیا، جہاں چند نوعمر لڑکے دریا کے کنارے تیراکی کرتے ہوئے پائے گئے۔انہیں فوری طور پر موقع سے ہٹا دیا گیا اور دوبارہ ایسی سرگرمی سے گریز کی سخت ہدایت دی گئی۔مزید کارروائی کے طور پر ان کے والدین کو دفتر طلب کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی سرگرمیوں سے بچا جا سکے۔اور تالاب بھی بند کرا دئیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے