اورکزئی(مانند نیوزا)قبائلی ضلع اورکزئی میں محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں شیعہ سنی مشران کے ساتھ ضلعی سطح پر اور ڈویژنل لیول پر جرگو ں کا انعقاد کیا گیا دونوں فریقین نے باہمی تعاون کے ساتھ امن و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے کا عزم کیا ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور امن وامان کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں مجالس اور جلوسوں کے سیکیورٹی کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں پولیس اورکزئی سکاوٹس اور ضلعی انتظامیہ نے پلان تیار کیا ہے امن و امان کیلئے ڈویژن لیول پر اور ضلع اورکزئی کی سطح پر علاقہ مشران کے ساتھ جرگے ہوئی ہے علاقہ مشران نے امن کے قیام کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی ہے قبائلی ضلع اورکزئی 78 امام بارگاہ،15 جلوس 1458 مجالس کیلئے1662 پولیس سمیت اورکزئی اسکاوٹس فرنٹیئر کور کے جوان تعینات ہونگے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے اورکزئی ریسکیو ۱۱۲۲سمیت تمام محکموں کو الرٹ کیاہے امید ہے کہ گزشتہ سالوں کے نسبت ا س سال محرم الحرام اچھے طریقے سے اختتام پذیر ہوگا۔